اسلام آباد(الصفوت نیوز تازہ ترین) اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کے لئے بجٹ کی منظوری کا چیلنج، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا اور کہا بلیک میل نہیں ہوں گے ، ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اپنے چیمبر میں وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے صلاح مشورے کیے جبکہ وزیراعظم سے حکومتی سینیٹرز نے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں بجٹ اجلاس اوراپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سےمتعلق مشاوت کی گئی اور قانون سازی سے متعلق امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سینیٹ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپورجواب دیا جائے، بلیک میل نہیں ہوں گے، ڈٹ کرمقابلہ کیاجائے۔عمران خان نے کہا دنیاآج کےپاکستان کوانتہائی اہم ملک کی حیثیت سےدیکھ رہی ہے، پاکستان اسٹریٹیجک اورسرمایہ کاری کےمواقعوں سےبھرپورہے، انشاللہ جلدہماراملک ترقی اورخوشحالی سےہمکنارہوگا۔یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team