وزیرستان(الصفوت نیوز تازہ ترین )خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں ’فوج کے ساتھ تصادم‘ کے بعد مظاہرین کی قیادت کرنے والے پی ٹی ایم کے دوسرے رہنما محسن داوڑ کو بھی شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں گذشتہ اتوار کو سیکورٹی چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔
پی ٹی ایم کے ایک اور رہنما اور جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پہلے ہی گرفتار کر کے بنوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے جنہیں آٹھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی ایم ذرائع کے مطابق محسن داوڑ نے قبائلی مشران کے ذریعے خود گرفتاری دی ہے اور شمالی وزیرستان میں دھرنا بھی قبائلی مشران کے (ننواتی) یعنی درخواست پر عید تک ملتوی کیا ہے۔
پی ٹی ایم کے رہنما ایڈووکیٹ رحیم شاہ نے محسن داوڑ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ انہیں بنوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش بھی کر دیا گیا ہے۔
یاد رے کہ مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل تحصیل میں محسن داوڑ کے گھر کو تین دن سے گھیرے میں لے رکھا تھا جہاں وہ موجود تھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team