پاکستان کرکٹ ٹیم مشن ورلڈ کپ شروع کرنے کارڈف سے ناٹنگھم پہنچ گئی، رابن ہڈ کا شہر ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔
جمعے کو پاکستان کا میچ دو مرتبہ کی سابق ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز اور اس کے بعد دوسرا میچ میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔
پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر،چیف سلیکٹر انضمام الحق کی مشاورت سے 11 کھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دیں گے۔ ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینٹ برج کی پچ دیکھ کر ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز فیصلہ کریں گے کہ پاکستان 7 بیٹسمینوں کے ساتھ جائے گا یا 6 بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
امکان ہے کہ 11 رکنی ٹیم میں تجربہ کار شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ایک ساتھ جگہ ملنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ فخر زمان اور امام الحق پاکستانی اننگز کا آغاز کریں گے۔
تیسرے نمبر پر بابر اعظم آئیں گے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک بابر اعظم کو پاکستانی ویرات کوہلی کا خطاب دے چکے ہیں۔ ورلڈکپ وارم اپ: افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
چوتھے نمبر پر حارث سہیل کھیلیں گے جبکہ پانچواں نمبر کپتان سرفراز احمد کیلئے مخصوص ہے۔ چھٹی پوزیشن پر محمد حفیظ اور شعیب ملک میں مقابلہ ہے۔ دوآل راونڈرز عماد وسیم اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
فاسٹ بولنگ کی ذمے داریاں حسن علی، محمد عامر اور وہاب ریاض نبھائیں گے۔ اگر پاکستان ایک اضافی بیٹسمین کو کھلاتا ہے تو عماد وسیم کی جگہ آصف علی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ دس اوورز محمد حفیظ، حارث سہیل اور فخر زمان کرائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی کھلاڑیوں پر واضح کردیا ہے کہ انہیں جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی کیوں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team