نئی دہلی (الصفوت نیوز ) بھارتی صدر رامناتھ کووند نے آئین کے آرٹیکل 75 (ایک)کے اختیارات کے تحت نریندرمودی کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابقنریندرمودی نے این ڈی اے پارلیمانی اتحاد کا لیڈر منتخب ہونے کے بعدراشٹرپتی بھون جاکراس ملک کے صدررامناتھ کووند سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔ صدر نے آئین کے آرٹیکل 75 (ایک)کے اختیارات کے تحت نریندرمودی کو وزیراعظم نامزد کیا۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے انہیں حکومت بنانے کا دعوت نامہ سونپا اور ان سے حلف برداری کی تاریخ اور وقت بتانے نیز دیگر وزرا کی فہرست سونپنے کی درخواست کی۔اس سے قبل نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد نومنتخب اراکین پارلیمنٹ اور اتحادی جماعتوں کے لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے قوم کے روشن مستقبل کیلئے اتحاد کی سیاست شروع کی تھی اور اب اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ این ڈی اے اب صرف اتحاد ہی نہیں بلکہ پراعتماد تحریک بن گیا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team