کراچی(الصفوت نیوز تازہ ترین) لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی کی وباء پھیلنے کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مہمان وفد کا استقبال کیا، وفد کراچی میں محکمہ صحت سمیت دیگر حکام سے مشاورت کرے گا جس کے بعد رتو ڈیرو بھی جائے گا۔
ترجمان عالمی ادارہ صحت کے مطابق وفد میں ایمرجنسی ریسپانس مینجمنٹ، ایچ آئی وی کلینیکل کئیر، انفکیشن کنٹرول کے ماہرین سمیت یو این ایڈز، یونیسف اور گلوبل آؤٹ بریک رسپانس نیٹ ورک کے ماہرین شامل ہیں۔ رتو ڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی
ماہرین پر مشتمل عالمی ادارہ صحت کا وفد رتو ڈیڑو میں ایچ آئی وی کی وبا پر تحقیقات کرے گا اور بچوں میں ایچ آئی وی کا علاج اور والدین میں آگاہی فراہم کرے گا۔
ڈی جی ہیلتھ کے مطابق رتوڈیڑو میں اب تک 700 افراد میں ایچ آئی وی کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 576 بچے اور 124 بڑے افراد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی کی وبا تیزی سے پھیلی اور اب وہاں تاثرہ افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی جس میں کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
سربراہ انسداد ایچ آئی وی ایڈز ڈاکٹر سکندر علی کے مطابق اب تک 5000 سے زائد افراد کی اسکرینگ کی جا چکی ہے، اسکریننگ کے دوران 181 بچوں میں ایچ آئی وی کے وائرس کی نشاندہی ہوئی جن کی عمریں دو ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team