سینئر صحافی اور تجزیہ کار ادریس بختیار کراچی میں انتقال کر گئے، قریبی ذرائع نے تصدیق کردی۔
پاکستانی اور بین الاقوامی اداروں سے وابستہ رہنے والے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ادریس بختیار 74 برس کی عمر میں کراچی کے ادارہ امراض قلب کراچی (جناح اسپتال) میں انتقال کر گئے۔
کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے تمام اراکین کو سینئر ترین رکن ادریس بختیار کے انتقال کی اطلاع دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ جمعرات کو نماز فجر کے بعد وسیم باغ مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔
سینئر صحافی ظفر عباس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ادریس بختیار کی وفات کی خبر ان کے اہل خانہ کے ذریعے معلوم ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ادریس بختیار انتہائی ایماندار صحافی اور بہترین انسان تھے۔
ادریس بختیار کا صحافتی کیریئر تقریباً 50 سال پر محیط ہے، انہوں نے صف اول کے قومی اور بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دیں جن میں بی بی سی، وائس آف امریکا، دی استار، ہیرالڈ اور جیو نیوز سر فہرست ہیں۔
دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے علاوہ ملک بھر کے صحافتی تنظیموں نے مرحوم کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے سوگواران سے اس صدمے میں برابر شریک اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعاکی.
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team