راولپنڈی(الصفوت نیوز تازہ ترین) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مشیر برائے قومی سلامتی حمد ا للہ محب نے ملاقات کی ہے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف سے افغان مشیر قومی سلامتی نے ملاقات کی.
اس میٹنگ میں باہمی دلچسپی، خطے میں امن واستحکام اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی. آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افغان مصالحتی عمل پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.
خیال رہے کہ افغان مشیر برائے قومی سلامتی 28 مئی 2019 کو دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے.افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ 13 رکنی وفد تھا، جس میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہیں.
اس دورے میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی۔
خیال رہے کہ 27 مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team