سلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کی غریب عوام کے لیے اعلان کردہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تین شہروں میں منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کی آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان فروری کے آخر میں تین شہروں میں منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
اس منصوبے کی فنڈنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پہلا ٹھوس اقدام دیکھنے میں آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 5 ہزار ملین روپے جاری کرنے کی سمری پر دستخط جاری کیے تھے۔ یاد رہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے غریب عوام کے لیے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کو اپنے منشور کا حصہ بنایا جس پر اقتدار میں آنے کے فوری بعد ہی عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو عوام کی جانب سے بھی خوب پذیرائی ملی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر میں پی ٹی آئی حکومت کو مدد کی پیشکش بھی کی۔ دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی اعمار نےنیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کی۔اس کے علاوہ برطانیہ نے بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہی نہیں بلکہ 41 غیر ملکی کمپنیوں نے اس پراجیکٹ میں حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 41 غیر ملکی کمپنیوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں 50 لاکھ گھروں کے تعمیری پراجیکٹ میں شراکت داری کے حوالے سے اپنا پروپوزل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (FGEHF) کو بھی بھجوایا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team