اسلام آباد: (الصفوت تازہ ترین نیوز) عمران خان کل سے دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے قطری سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔قطری سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور زیربحث آئیں گے۔ان کے مطابق عمران خان، قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطراورپاکستان کے درمیان مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوارتاریخی تعلقات ہیں۔صقر بن مبارک المنصوری نے کہا کہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے، پاکستان اور قطر کے مابین معاشی و توانائی شعبوں میں تعاون قابل ذکر ہے۔قطری سفیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ قطر دوطرفہ تعاون کے فروغ، تعاون کی نئی راہیں متعین کرے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ متعدد وزرا بھی ساتھ جائیں گے ۔پاکستان قطر سے ایل این جی کے نرخ پر نظر ثانی کی درخواست کرے گا جبکہ افرادی قوت کے سلسلے میں قطری حکام سے بات کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ قطر میں ہونے والاے ورلڈ کپ کے لیے ہاکستان ٹرین افراد دینے کا خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اورقطری حکام کےدرمیان طالبان مذاکرات پربات چیت ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدےبھی ہوں گے….
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team