اسلام آباد:(الصفوت نیوز تازہ ترین ) عدالت عظمی نے ایک معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی میں مذکورہ سوسائٹی کو قانونی دائرے میں لانے کی لیے 350 ارب روپے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کو اپنی پیشکش پر دوبارہ غور کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ 16٫896 ایکڑ کا ہے اور اس میں سے315 ارب روپے محض 7068 ایکڑ کے بنتے ہیں۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے مقدمے میں عملدرآمد ہونے کے بارے میں سماعت کی۔سروے جنرل آف پاکستان کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کراچی میں سرکاری زمین پر قبضے کے حوالے سے غلط بیانی کر رہی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ جس زمین کی نشاندہی ہوچکی ہے بحریہ ٹاون کی انتظامیہ اس سے باہر بھی لوگوں میں زمینیں فروخت کر رہی ہے۔بینچ کے سربراہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زمین سرکار کی تھی اور آپ لوگ اس کی حفاظت بھی نہیں کر سکتے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ سرکاری زمین کی حفاظت نہیں کر سکتی تو وہ نیب کے مقدمات بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔ جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ عدالت نے حد بندی زمین سے باہر، زمین کی فروخت پر پابندی لگائی تھی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر حد بندی سے باہر زمین بیچی گئی ہے تو پولیس پرچے درج کرے۔بینچ کے سربراہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو سرکاری زمین دو ہفتوں میں وا گزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نےریمارکس دیے اگر سرکاری ادارے تعاون نہیں کریں گے تو اچھا نہیں ہو گا۔ اُنھوں نے کہا کہ سنہ 2014 میں عدالت نے 7ہزار ایکٹر سرکاری زمین کے نرخ 225 ارب روپے طے کیے تھے اور اگر اس میں 40 فیصد اضافہ کریں تو 315 ارب روپے بنتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ان کے موکل مجموعی طور پر کل 16٫896 ایکٹر زمین کے عوض زیادہ سے زیادہ 350 ارب روپے دے سکتا ہے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ 315 ارب روپے صرف 7068 ایکٹر کے بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کوئی ٹماٹر نہیں بک رہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر نیب، وفاق اور سندھ حکومت کا موقف سن کر فیصلہ کریں گے۔ اس مقدمے کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team