پاکستان کے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے وفاقی حکومت گرانے سے متعلق بیان کے جواب میں کہا ہے کہ اگر ’ابو نہیں گرا سکے تو آپ کیا گرائیں گے‘!
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں حکومت گرانے کے لیے کوشاں ہیں۔
’ایک تاثر پیدا کیا جا رہا تھا کہ ہم گویا سندھ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، کسی وفاقی وزیر نے نہیں کہا کہ گورنر راج لگ رہا ہے۔۔۔ ہاں میڈیا میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں اور میڈیا میں ایسا ہوتا ہے، میڈیا کا اپنا کردار ہے اور وہ تجزیے کرتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیر کے روز کہا تھا کہ اگر ’صدر زرداری اجازت دیں تو دس دن میں (وفاقی) حکومت گرا سکتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیے
زرداری، بحریہ گروپ کی جائیداد کی منتقلی پر پابندی
’ایک ہزار ارب روپے ادا کر دیں، تمام مقدمات ختم‘
آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم
زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
فواد چوہدری نے بتایا کہ ان کا آج کے روز سندھ جانے کا منصوبہ تھا اور ملاقاتیں بھی تھیں، مگر ’سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ ہم کسی تبدیلی کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ اور وزیراعظم صاحب کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر نہیں جانا چاہیے‘، اسی لیے وہ سندھ نہیں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم کہہ رہے ہیں کہ مراد علی شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے اور پیپلز پارٹی کا نیا وزیراعلیٰ آنا چاہیے۔ گورنر راج کا تو جواز نہیں مگر اس بات کا بھی کوئی جواز نہیں کہ وہ وزیراعلیٰ اپنی حکومت ایک نجی گروپ کے پیسے بنانے کے لیے استعمال کر رہا تھا وہ (عہدے پر) برقرار رہے۔‘ عدالتی ردِعمل
یاد رہے کہ پیر کی صبح سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حقائق تلاش کرنے کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر وفاقی کابینہ وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اُن صوبوں کے وزرا اعلیٰ کا نام ای سی ایل میں شامل کرتی جہاں ان کی اپنی حکومت ہے۔
اس سے قبل سماعت کے دوران جعلی اکاؤنٹس کے مقدمے میں مراد علی شاہ کا نام آنے پر صوبہ سندھ میں گورنر راج کا معاملہ بھی آیا تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے گورنر راج لگایا تو ایک منٹ میں اڑا دیا جائے
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team