اسلام آباد(الصفوت نیوز ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کا یہ دورہ آئندہ ماہ فروری کے تیسرے ہفتے میں شیڈول ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ اسلام آباد منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا بھی جائیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے، اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں14ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے، دوست خلیجی ممالک30ارب ڈالر کے قرضے اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔سعودی ولی عہد معاہدوں پر دستخط کیلئے فروری میں پاکستان آئیں گے، یہ ڈیل پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ثابت ہوگی، دونوں ممالک سے مجموعی طور پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team