گوادر: وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چین کو گوادر میں سعودی عرب کی آمد پر کوئی خدشہ نہیں ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ ماہ سعودی عرب کے ولی عہد کی آمد کے موقع پر آئل ریفائنری کے قیام کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں سعودی عرب کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ روز گوادر کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی روانگی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔ منصوبے کے مطابق گوادر میں تعمیر ہونے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری ہوگی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق گوادر میں آئل ریفائنری دس ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی جو یومیہ دو لاکھ 50 ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد بن عبدالعزیز الفلیح کی زیرقیادت اعلیٰ سطحی وفد نے آئل ریفائنری کے لیے مختص جگہ کا دورہ کیا اور اس ضمن میں مختلف امور پر پاکستانی وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرپٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، بلوچستان کے وزیر اطلاعات ظہور بلیدی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی سعودی وفد میں البوینین گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بھی شامل تھے۔ دورے کے موقع پر سعودی حکام کو گوادر کے متعلق بریفنگ دی گئی تو اس میں پاکستانی اور چینی حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قوی امکان ہے کہ 10 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوجائیں گے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت پاکستان آئندہ ماہ چین، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کے ساتھ بھی اس طرح کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق ’’پاکستان کے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی حکام کی بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد اب تک اعلیٰ سعودی حکام نے گوادر کے دو دورے کیے ہیں‘
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team