ریاض: سعودی عرب میں 69 سالہ عالم دین شیخ احمد العماری دوران حراست دار فانی سے کوچ کرگئے۔ ایک غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز عالم دین، مبلغ اور مسجد نبوی کے سابق امام شیخ احمد العماری 69 برس کی عمر میں دوران حراست انتقال کرگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین شیخ احمد العماری دوران حراست تشدد کیا گیا موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کے انتقال کے اسباب میں یہ وجہ بھی شامل تھی، شیخ احمد العماری قرآن کالج اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ میں سابق ڈین تھے۔سعودی عرب نے جمعہ کی نماز میں سرکاری خطبہ نہ دینے پر متعدد علماء کو حراست میں لیا تھا، شیخ احمد العماری کو بھی پانچ ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق دوران حراست ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا، مبینہ طور پر جیل کی خراب صورت حال اور تشدد ان کی موت کی وجہ بنی، 69 سالہ بیمار عالم دین کو صحت کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔لندن میں انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر یحییٰ اسیری کا کہنا ہے کہ العماری کو گزشتہ سال اگست میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، العماری کے قریبی دوست اور مسلم اسکالر صفر الحوالی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔شیخ الصفر الحوالی کو تین ہزار صفحات پر مشتمل ایک کتاب لکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا، اس کتاب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے اور شاہی خاندان کے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ پر تفصیلی بحث کی گئی ھی۔اسیری کے مطابق شیخ احمد العماری کو 2 جنوری کو طبیعت بگڑنے پر جدہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ممتاز عالم دین کی موت علاج معالجے میں غفلت برتنے پر ہوئی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team