ماسکو:(الصفوت نیوز تازہ ترین) روسی ایئرلائن کا کمرشل طیارہ مسافر کے افغانستان لے جانے کے مطالبے پر ہنگامی طور پائلٹ نے منزل کے بجائے راستے میں ہی اتار لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سربیا سے ماسکو جانے والے کمرشل طیارے نے غیر متوقع طور پر روس کے شہر خانئے مینواسک میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ مسافر نے پائلٹ کو افغانستان کی طرف لے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک مسافر نے طیارے کا رخ افغانستان کی جانب کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر طیارے کو راستے میں ہی اتار لیا گیا ہے۔مسافر سے متعلق تاحال متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، روسی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے سے اترتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مسافر طیارے میں ہی موجود ہے اور اس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔روسی ایئرلائن کی فلائٹ ایس یو 1515 نے سربیا کے شہر سوروگٹ سے ماسکو کے لیے اُڑان بھری تھی۔ روسی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے مطابق جہاز کے کپتان نے ہنگامی طور پر جہاز خانئے مینواسک میں اتارنے کا فیصلہ مسافر کے مطالبے پر کیا ہے۔ روسی طیارہ اترنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کرکے اسے گھیر لیا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team