اسلام آباد:( وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈرگ مافیا اتنا آگے جا چکا ہے کہ آنے والی نسلوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے، جان کیوں نہ چلی جائے منشیات جیسے ناسور کو ختم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مافیا ہے جس نے ملک کو جکڑا ہوا ہے، ایسی راہ پر چل پڑے ہیں جہاں صرف اندھیرا ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ ڈرگ مافیا اتنا آگے جا چکا ہے کہ آنے والی نسلوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے، جان کیوں نہ چلی جائے منشیات جیسے ناسور کو ختم کریں گے۔ موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کا پیسہ پاکستان پر ہی لگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی پر 3 سال تک خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو برا بھلا کہا گیا، جو سوچتے ہیں حکومت گھبرا جائے گی وہ سن لیں، عمران خان گھبراتے نہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ مجھ سے وزارت کا حال احوال معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ چائلڈ پورنو گرافک کون کر رہا ہے، یہ سب کچھ منشیات سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی 11 کے سگنل پر منشیات کے خلاف پمفلٹ تقسیم کیے، کسی نے میرے ساتھ سگنل پر تصاویر بنوائیں اور وہ بعد میں پکڑا گیا۔ پکڑے گئے شخص سے متعلق خبر چلی کہ وہ میرا کوئی خاص ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ قانون سب پر لاگو ہے۔ میں، میرے گھر کے افراد ہوں یا کوئی اور۔ وزیر کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے اگر وزیر کا رشتے دار ہوتا تھا تو ایف آئی آر خارج ہوجاتی تھی، اب وزیر کا رشتہ دار ہو یا نہیں مقدمہ درج ہوتا ہے اور سزا بھی ملے گی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team