اسلام آباد:(الصفوت نیوز) معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ ڈیزائنر ایج ایس وائے نے سوشل میڈیا کے پیلٹ فارم انسٹاگرام سے ایمان علی کی ڈھولکی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایمان علی کی شادی ہو رہی ہے اور وہ اس وقت ان کی ڈھولکی میں موجود ہیں اور ڈانس پریکٹس جاری ہے۔ بعد ازاں 38 سالہ اداکارہ ایمان علی نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر بابر بھٹی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ایمان علی نے اپنی شادی کی تاریخ ظاہرنہیں کی۔ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں اور ایک عرصے سے فیشن انڈسٹری میں ماڈل کے طور پر کام کررہی ہیں۔انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز شعیب منصور کی 2007ء کی فلم ’خدا کے لیے‘ سے کیا۔ اُنہوں نے شعیب منصور کی دوسری فلم بول میں بھی کام کیا جو 2011ء میں منظر عام پر آئی۔دونوں فلموں میں ادکارہ کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا اور انہوں نے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team