اسلام آباد (الصفوت نیوز تازہ ترین) :پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئیں۔ درخواستیں آصف زرداری کے امریکہ میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کیے جانے پر ان کے اثاثوں کی تفصیلات ساتھ جمع کروائی گئی ہیں۔درخواستوں میں سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواستوں میں آصف علی زرداری کی جانب سے چھُپائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری نے بیرون ملک کروڑوں روپے کی جائیداد بنائی لیکن اپنے اثاثے چھُپائے۔ آصف زرداری کے نیویارک میں مین ہیٹن اپر ایسٹ میں پانچ لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹس کی تفصیلات بھی درخواست کے ساتھ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں رواں ماہ 10 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔ خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکریں گے، سندھ کے لوگ تیارہوجائیں آصف زرداری کی وکٹ اُڑنے والی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف علی زرداری کی امریکہ میں موجود مبینہ جائیدادوں کی دستاویزات کی تصاویر بھی شیئرکی تھی۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 213 نواب شاہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team