ڈیووس سویٹزرلینڈ(الصفوت نیوز)عالمی اقتصادی فورم (World Economic Forum) کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر ڈیووس میں جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے اہم شخصیات شریک ہیں وہاں پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلمساز شرمین عبید چنائے نے خواتین کے حقوق اور اہمیت کے حوالے سے ایک سیشن میں لینا خلیفہ کے ساتھ شرکت کی جو ‘شی فائٹر’ نامی تنظیم کی بانی ہیں۔دونوں نے مل کر اس سیشن میں خواتین کی اہمیت اور معاشرے میں ان کے حقوق پر بات چیت کی۔ بعدازاں عشائیے کے دوران شرمین عبید چنائے کی ملاقات بھارتی فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر اور اردن کی ملکہ رانیہ سے ہوئی جن کے ساتھ لی گئی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا یہ 49 واں اجلاس ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔اجلاس کے دوران 70 سے زائد ملکوں کے سربراہان، 38 سے زائد عالمی تنظیموں کے سربراہ جبکہ سیاست، کاروبار اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد افراد بھی شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2017 میں شرمین عبید چنائے کو پہلی مرتبہ ورلڈ اکنامک فورم میں آرٹسٹ کمیونٹی اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team