جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں خوفناک سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 168 تک پہنچ گئی جب کہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔
انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سونامی آتش فشاں پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ کے سبب آیا جس سے پینڈگلنگ، سیرانگ اور جنوبی لمپنگ کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
سونامی سے متاثرہ انڈونیشیا میں ملبے تلے ایک ہزار افراد کی موجودگی کا خدشہ
حکام کے مطابق سونامی نے جزیرہ سماٹرا میں تباہی مچادی جب کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ اموات کی تعداد 168 تک پہنچ گئی۔
انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سونامی سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سٹوپو پرواؤ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مٹی تلے اب بھی کئی افراد موجود ہیں جہاں سونامی سے کئی میٹر گہرے گھڑے پڑ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں بھی انڈونیشیا زلزلے اور سونامی سے متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1558 تک پہنچ گئی تھی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team