راچی: منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بیرون ملک سفر نہیں کرپائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق چھ جولائی کو ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے میگا منی لانڈرنگ کے مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کیا
2015 میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق شروع ہونے والی انکوائری کے بعد مشکوک اکاؤنٹس کو انکوائریز میں ضم کر دیا گیا۔
حالیہ دنوں میں ہونے والی پیش رفت کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔
اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بیرون ملک سفر نہیں کرپائیں گے۔
اسٹاپ لسٹ کیا ہے؟
اسٹاپ لسٹ وہ فہرست ہوتی جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کسی انکوائری، مقدمہ یا تفتیش میں مطلوب شخص کا نام ڈالتا ہے۔ اس فہرست میں شمولیت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملزم ملک سے باہر نہ جاسکے۔
ای سی ایل، بلیک لسٹ یا اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جانے کی کوشش پر ایف آئی اے ملزمان کو گرفتار کرسکتی ہے۔
ان تینوں فہرستوں میں کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال، دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نام ڈالا جاسکتا ہے اور سفری پابندیاں لگا دی جاتی ہیں
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team