اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔پہلے نہال ہاشمی ، پھر دانیال عزیزاور اب طلال چوہدری ،ایک اور لیگی رہنما ءکوآرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا،سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں 5سال کیلئے نااہل کردیا گیا۔جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے طلال چوہدری کو عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا بھی دی جبکہ ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک عدالتی کام ختم نہیں ہوتا آپ بیٹھے رہیں گے،توہین عدالت کے معاملے پر طلال چوہدری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ کی جانب سے ن لیگی رہنماء طلال چوہدری کو فیصلے کے دن حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات کا یکم فروری کو نوٹس لیا تھا،15 مارچ کو طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کی گئی اور کیس کا فیصلہ 11جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔طلال چوہدری نے حالیہ انتخابات میں فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 سے الیکشن لڑا ،جہاں ان کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نواب شیر سے شکست ہوئی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team