ممبئی:
’’باغی 2‘‘ میں ٹائیگر شیروف کی اداکاری نے متعدد بالی ووڈ اداکاروں کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کی نئی فلم ’’باغی2‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز ہی کھڑکی توڑ بزنس کرکے سب کو حیران کردیا، فلم نے ریلیز کے پہلے دن 25 کروڑسے زائد کا بزنس کیا اور اب تک فلم 45 کروڑ کماکر رواں سال کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم بن گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ’’باغی2‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ قائم کردیا
ٹائیگر شیروف کی فلم ’’باغی 2‘‘ کی کامیابی نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت متاثر کیا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی فلم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، بالخصوص نامور اداکار اکشے کمار اور ہریتھک روشن ٹائیگر شیروف کی اداکاری کے دیوانہ ہوگئے ہیں۔
ٹوئٹر پر اکشے کمار نے ٹائیگر شیروف کی اداکاری کی تعریف کی اور ٹائیگر شیروف کا مشہور تھائی مارشل آرٹسٹ ٹونی جا سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ فخر کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ بالی ووڈ کے پاس اپنا ٹونی جا موجود ہے۔
ہریتھک روشن نے بھی ٹائیگر شیروف کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کردکھایا، اب میں بالی ووڈ کے سب سے بہترین ایکشن ہیرو کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔
مشہور اداکار انیل کپور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنگل کے نئے بادشاہ نے زبردست پرفارمنس اور ہٹ فلم کے ساتھ انٹری دی ہے۔ دوسری جانب ارجن کپور، وویک اوبرائے، کریتی سینن، تشار کپور اور سنیل شیٹی سمیت متعدد بھارتی اداکاروں نے ’’باغی 2‘‘ میں ٹائیگر شیروف کی اداکاری کو پسند کیا ہے
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team