کراچی (الصفوت نیوز تازہ ترین) پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے آذربائیجان ٹورزم بورڈ (اے ٹی بی) کراچی میں 8 اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2019 نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔ آذربائیجان ٹورزم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلوریان سینگزٹشمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، “ہم پاکستان ٹریول مارٹ نمائش کے ذریعے Take Another Lookمہم کے ساتھ اپنے ملک کی خصوصی پہچان متعارف کرانے پر خوش ہیں۔جنوبی ایشیاء ہمارے لئے اہم خطہ ہے اور ہم اس خطے سے آنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انہیں آذربائیجان کی سیاحت، تفریحی و کاروباری تقاریب کے مواقع فراہم کرنے پر مسرت محسوس کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے اور اپنی سیاحت میں مزید وسعت لانے کے لئے پرجوش ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ آذربائیجان میں پاکستانی سیاحوں کا سفر منفرد اور شاندار بنائیں اور اس سفر سے ان کی طویل عرصے تک خوشگوار یادیں وابستہ رہیں۔مغربی وضع قطع کا حامل مشرقی ملک آذربائیجان غیرمعمولی عجائبات اور دلچسپ مقامات رکھتا ہے۔ 5 ہزار سال قدیم تہذیب کے ساتھ یہاں یونیسکو کے منتخب شدہ عالمی ثقافتی ورثے کے تین مقامات ہیں۔ چین کے عظیم سلک روڈ کے ساتھ لوگوں کی آمد و رفت کے ذریعے اس کا خوبصورت کلچر اب نئے انداز میں ڈھل چکا ہے۔ آذربائیجان کے سب سے دلچسپ مقامات کی فہرست میں اصحاب کہف کا قدیم مقام شامل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے۔اس میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے ہزاروں سیاحوں کے لئے کشش ہے۔ ایلانداگکے کی پہاڑیوں کے درمیان موجود قدرتی غار میں مقدس مقام کو دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں زائرین آتے ہیں۔ ایک اور انتہائی مقبول مقام میں یونیسکو کے منتخب شدہ عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل آتش گاہ ہے۔ یہ فائر ٹیمپل اپنے مسلسل شعلوں سے سیاحوں کو مسحور کردیتا ہے۔
آذربائیجان سارا سال سیاحوں کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ وہ چاروں موسموں میں مختلف اقسام کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں۔ موسمیاتی اعتبار سے آذربائیجان میں 9 نمایاں علاقے ہیں۔ اس خطہ میں موسم انتہائی پرکشش ہے اور یہاں تقریبا ہر طرح کا جغرافیائی سطح موجود ہے۔ سرسبز و ہریالی سے لیکر برفیلے پہاڑوں، ساحلوں، جنگلات اور ان کے مابین ہر طرح کے خوبصورت مقامات سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں جن میں مختلف اقسام کی قدرتی خوبصورتی سے لیکر ایڈونچر کے زبردست مقامات ہیں۔مختلف اقسام کی معدنیات کے بھرپور ذخائر رکھنے والا یہ ملک تیزی سے صحت اور دیکھ بھال کاخیال رکھنے والے مقام کی فہرست میں تیزی سے ترجیحی طور پر اپنی جگہ بنا رہا ہے، یہاں سیاحوں کے لئے عالمی معیار کے اسپاز، روایتی حمام اور گیلی مٹی سے غسل کی سہولیات بھی میسر ہیں۔ اس ملک کے منفرد جغرافیائی خطے کی بدولت مقامی کھانوں میں اس علاقے کے قدرتی اجزاء کا اثر پایا جاتا ہے۔ مختلف اقسام کے مقامی کھانے اور ذائقے مشرق وسطیٰ، ترکی، یورپ اور ایشیاء سے یہاں آئے ہیں اور مزیدار کھانوں کے لئے یہاں بہترین مقامات ہیں۔ مسلمان اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحوں کے لئے حلال کھانوں کا وسیع آپشن موجود ہے۔
آذربائیجان ٹورزم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فلوریان سینگزٹشمید نے کہا، “مستقبل قریب میں براہ راست فلائٹ کے ساتھ ہم یہاں آنے کے لئے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور Take Another Look کے عنوان سے اپنی پہچان سامنے لانے کے ساتھ آذربائیجان میں سفر کے منفرد مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔پاکستان سے آنے والے افراد نئے نافذ العمل آسان ویزہ سسٹم کے ساتھ آسان ویزہ پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد تین سادہ مراحل میں باسہولت انداز سے اپنے گھر میں یا موبائل ڈیوائسز سے ای ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔فی الوقت پاکستان سے آذربائیجان کے لئے متعدد ٹرانزٹ ایئر روٹس دستیاب ہیں جن میں فلائی دبئی، اتحاد ایئرویز، قطر ایئرویز، ایمریٹس، ترکش ایئرلائنز، گلف ایئر اور ایئر عربیہ شامل ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team