سلام آباد: پاکستان میں ڈالر کی اڑان نےہوائی سفر بھی مہنگا کردیاہے، عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا بہانہ بناکر پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے) سمیت نجی ائرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیاہے ۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی آئی اے اور نجی ائر لائنز کی طرف سے کرائے کی مد میں لگ بھگ 5سے 10ہزار روپے اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔
فضائی ٹکٹ کی قیمت میں مسلسل اڑان کی وجہ سے عید کے موقع پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 14 ہزارروپے سے بڑھ کر 31 ہزارروپے سے بھی تجاوزکرگیا ہے۔ اسی طرح نجی ائر لائن ائربلیو کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 32 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سیرین ائر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیاہے۔
دو ماہ ماہ قبل لاہور سے کراچی کایک طرفہ ائیر ٹکٹ 14 ہزار سے 17 ہزار روپے تک ملتاتھا جبکہ لاہور سے کراچی کی ریٹرن ٹکٹ تقریبا 28 ہزار روپے میں میسر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائر کی جانب سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کے لیے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے نجی ائرلائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز بھی دوگنے کر دئیےتھے۔
پی آئی اے کی جانب سے یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز پانچ ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں جن کا اطلاق ایک کلو سے 20 کلو گرام تک ہوگا۔
اس سے قبل قومی ائرلائن کے اضافی چارجز ایک سو روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے۔ نجی ائرلائنز سرین اورائربلیو کےاضافی سامان کے چارجز پی آئی اے کی نسبت 50 فیصد کم ہیں
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team