اسلام آباد: 2005 کے نہایت تباہ کن زلزلے میں تباہ ہونے والے تاریخی شہر بالاکوٹ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، سپریم کورٹ کے حکم پر فریقین میں معاہدہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 2005 زلزلہ متاثرین کے فنڈ میں بے قاعدگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے درمیان معاہدہ کروایا۔
ڈی سی مانسہرہ نئے شہر کے لیے 94 فی صد زمین فراہم کریں گے، 6 فی صد زمین قابضین سے خالی کرائی جائے گی۔
معاہدے کے مطابق زلزلہ متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کا ادارہ ایرا کا فنانس ڈویژن سالانہ ترقیاتی بجٹ سے ایک ارب فنڈ جاری کرے گا۔
فریقین میں سیکریٹری اکنامک افیئرز، ڈی سی مانسہرہ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، ڈی جی پیرا، ڈی جی ایرا اور صوبائی پولیس افسران شامل ہیں۔
معاہدے کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی قائم کی جائے گی، مذکورہ فریقین اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے، یہ کمیٹی نئے بالاکوٹ شہر کی تعمیر کے لیے اقدامات کرے گی۔
معاہدے میں طے ہوا ہے کہ ڈی سی مانسہرہ نئے شہر کے لیے 94 فی صد زمین فراہم کریں گے، 6 فی صد زمین قابضین سے خالی کرائی جائے گی، ضلعی پولیس ایرا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، چیف سیکریٹری کے پی اس پراجیکٹ کی اونر شپ لیں گے، ایرا اس منصوبے کا پی سی وَن تیار کر کے ایک ماہ میں ایکنک میں پیش کرے گی۔
معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کا تخمینہ 16 ارب روپے ہے، ایرا کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ لاگت زیادہ نہ بڑھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team