اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ سے بھی بلاول بھٹو کا نام نکالنے کی ہدایت کردی۔
پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کی سماعت کی۔
وکیل بحریہ ٹاون نے وکلاءکا نام شامل کرنے پراعتراض کیا اورکہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں فاروق ایچ نائیک کے بیٹے پرکراچی کے دوگھراہلیہ کے نام خریدنے کا الزام لگایا ہے،فاروق نائیک اورسندھ حکومت کے گٹھ جوڑکی تحقیقات کا کہا ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے تحقیقات میں گٹھ جوڑکا علم ہوجائے گا ۔
وکیل نے پنڈورا باکس کھلنے کا مؤقف اخیتارکیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ سب کے پنڈورا بکس کھول رہے ہیں ،فاروق نائیک کے متعلقہ مواد کا جائزہ لیں گے آپ لوگ ملک ریاض کے سحرمیں مبتلا ہیں عملدرآمد بینچ کی سماعت آج ہی کرکے گرفتاری کا کہنے پرمجبورنہ کریں ۔
اٹارنی جنرل نے بتایاکہ وفاقی کایبنہ ای سی ایل کےمعاملے کا فیصلہ 10جنوری کےاجلاس میں کرے گی۔
وکیل اومنی گروپ نے افتخاردرانی کے بیان کا حوالہ دیا توچیف جسٹس نے کہاکہ اعتراض ہے توای سی ایل میں نام ڈال دیتےہیں اتنے مواد کے بعد کیا کوئی آنکھیں بند کرسکتا ہے ۔
جسٹس ثاقب نثار نے بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ سندھ کانام ای سی ایل سےفوری نکالنےکاحکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے وکیل جے آئی ٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کومعاملے میں ملوث کرنے کی وضاحت جے آئی ٹی کو دینی ہوگی ،کیا کسی کےکہنے پرنام شامل کیا گیا ؟کیا بلاول کا نام کسی کوبدنام کرنے کیلئے شامل کیا گیا؟ بلاول معصوم نے ایسا کیا کردیا؟ وہ توصرف اپنی ماں کا مشن لیکرچل رہا تھا ۔
وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کومطمئن کرنے کا مؤقف اپنایا تو چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ بغیرتحقیق کے وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا کیا وزیراعلیٰ حکومت چھوڑکرملک سے بھاگ جاتے ،معاملے میں بلاول کی پھوپی کا کردارہوگا بلاول کا توکوئی کردارنہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کا بلاول بھٹو والا حصہ ڈیلیٹ کریں وزیراعلیٰ سندھ اوربلاول بھٹوکا نام ای سی ایل سے بھی نکالیں ۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team