ریاض (الصفوت نیوز(سعودی عرب پر آہستہ آہستہ یورپی کلچر کا رنگ چڑھتا جا رہا ہے۔ایک کے بعد ایک جدت لا کر سعودی عرب بھی ماڈرن دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ریاض میلہ جو کہ اس وقت سعودی عرب میں عروج پر ہے اور دسمبر تک جاری رہے گا میں گانوں کے کنسرٹس سمیت خواتین کی ریسلنگ بھی شامل ہے۔تین دن قبل سعودی عرب میں جاری ریاض میلے میں عبایہ میں ملبوس نوجوان لڑکی کے ’ہپ ہاپ‘ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا اور اس نامعلوم لڑکی کو گرفتار کرنے کے احکامات بھی صادر کیے گئے تھے مگر اب ایک اورخبر سامنے آئی ہے کہ اس میلے میں پہلی بار خواتین انتہائی مختصر لباس پہن کر ریسلنگ فائٹ کرتی دکھائی دیں گی۔ سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں پہلی بار خواتین ریسلر ایک دوسرے کو مزا چکھاتی دکھائی دیں گی۔ ریاض میں ہونے والے مقابلے میں 29 سالہ امریکن ریسلر لیسی ایونز اور 37 سالہ کینیڈین ریلسر نتالیا نیدھرت آمنا سامنا کریں گی۔یہ پہلا موقعہ ہوگا کہ خواتین ریسلر سعودیہ کی سرزمین پر فائٹ کریں گی، ساتھ ہی پہلی بار خواتین انتہائی مختصر لباس میں کھیل کھلتی دکھائی دیں گی۔
اس کے علاوہ میلے میں مرد ریسلر بھی ایک دوسرے کو مزا چکھاتے دکھائی دیں گے۔مرد ریسلرز کے مقابلے میں سابق چیمپیئن ٹائسن فیوری اور برون اسٹرومین سمیت کم سے کم ایک درجن ریسلر مدِمقابل آئیں گے۔مرد ریسلرز کی فائٹ دیکھنے کے لیے 25 ریال سے 2 ہزار ریال کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔ اگرچہ پہلی بار سعودی عرب میں خواتین ریسلر فائٹ کرتی دکھائی دیں گی، تاہم سعودیہ میں مرد ریسلرز کے مقابلے پہلے منعقد ہو چکے ہیں اور ان مقابلوں کو 2018 میں پہلی بار خواتین نے دیکھا تھا۔ سعودی حکومت نے گزشتہ چند سال میں خواتین کو نہ صرف مرد حضرات کے کھیل دیکھنے کی اجازت دی ہے بلکہ حکومت نے خواتین کو خاندان کے مرد سربراہ کی اجازت کے بغیر بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسی طرح سعودی حکومت نے خواتین کو کسی بھی غیر محرم مرد کے ساتھ ملازمت کرنے کی اجازت دینے سمیت خواتین کو اداکاری، ڈرائیونگ کرنے، ووٹ دینے، انہیں کوئی بھی کھیل کھیلنے سمیت کئی طرح کی آزادیاں دی ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team