ریاض(الصفوت نیوز)سعودی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ نکلوانے اور بیرون ملک سفر پر سرپرست کی منظوری کی شرط ختم کرنے کے بعد سے اب تک ریاض شہر میں 14 ہزارسعودی خواتین کو پاسپورٹ جاری ہوئے ہیں۔ ریاض میں محکمہ پاسپورٹ کے صدر دفتر نے کہا ہے کہ ’محکمہ سے رجوع کرنے والی خواتین کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔‘خیال رہے سعودی حکومت نے خواتین کے لیے پاسپورٹ نکلوانے اور بیرون ملک سفر پر سرپرست کی منظوری کی شرط ختم کردی ہے۔قبل ازیں سعودی خواتین کو پاسپورٹ نکلوانے یا بیرون ملک سفر کرنے کے لئے سرپرست کی تحریری اجازت درکار تھی جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل سلیمان الیحیی نے کہاہے کہ ’’ سرپرست کی اجازت کی شرط ختم ہونے کے بعد سے لے کر اب تک 9 ہزار خواتین نے آن لائن سسٹم ’’ابشر‘‘ کے ذریعہ پاسپورٹ بنوایا ہے جبکہ 5 ہزار خواتین نے محکمے کے دفاتر جاکر پاسپورٹ کے حصول کی کارروائی مکمل کی ہے‘‘۔ریاض میں محکمہ پاسپورٹ کے صدر دفتر میں قائم خواتین کے شعبے کی سربراہ نورہ الاسمری نے کہاہے کہ ’محکمہ پاسپورٹ میں خواتین کا شعبہ نئے پاسپورٹ جاری کرنے اور تجدید کرنے کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا ہے کہ ’خواتین اپنی سہولت اور آسانی کو دیکھتے ہوئے پیشگی وقت مقرر کرنے کے لیے ٹوکن لے سکتی ہیں تاکہ رش سے بچا جاسکے۔ خواتین آن لائن سسٹم ’ابشر‘ کے ذریعہ اپنی سہولت کے حساب مناسب دن اور وقت بک کرسکتی ہیں۔‘انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ میں کوائف جمع کرنے کے بعد پوسٹ کے ذریعہ پاسپورٹ ارسال کیا جاتا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے اس سے قبل خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی حصول کیلئے بھی اجازت دے رکھی ہے.،
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team