برطانیہ (الصفوت نیوز)پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے برطانیہ میں ایک اور میڈل جیت لیا۔ 21 سالہ رابعہ شہزاد نے ایک روز قبل کارڈف میں ویلش اوپن چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا تھا، اتوار کو بھی انہوں نے ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور اس مقابلے میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں ویٹ لفٹرز کو مختلف ویٹ کیٹیگریز میں رکھنے کی بجائے مختلف ویٹس کی لفٹرز کو ایک گروپ میں رکھ کر سینکلیئر پوائنٹس کی بنیاد پر مقابلہ کروایا گیا۔ واضح رہے کہ سینکلیئر پوائنٹس میں انفرادی وزن اور اٹھائے جانے والے وزن کی بنیاد پر پوائنٹس ملتے ہیں۔اس مقابلے میں رابعہ شہزاد نے 144 عشاریہ 48 پوائنٹس حاصل کیے، دوسرے نمبر کی ویٹ لفٹر نے 144 پوائنٹس بنائے تھے۔ 49 کلوگرام کیٹیگری کی رابعہ شہزاد نے اسنیچ میں 40 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 52 کلوگرام وزن اٹھایا تھا۔ رابعہ شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ ایک مختلف نوعیت کا تجربہ تھا جس میں کامیابی پر وہ بے حد خوش ہیں۔واضح رہے کہ رابعہ شہزاد نے گزشتہ سال بھی آسٹریلیا میں ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن تھا۔اس سے قبل وہ دبئی میں ہونے والی ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ میں بھی سلور میڈل جیت چکی ہیں
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team