فیصل آباد(الصفوت نیوز)یہ دلخراش واقعہ گذشتہ روز پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا جہاں پرایک سفاک اورناحلف بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سفاک بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پرماں کو گلا دبا کر قتل کردیا، تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزم وارث کو گرفتار کرلیا۔ملزم اپنے بھائی کی سالی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام محمد آباد کے کشمیر روڈ کا رہائشی محمد وارث اپنے بھائی وقاص کی سالی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ملزم وارث کی والدہ 60 سالہ ثریا اس رشتے کی مخالف تھیں، جمعہ کی رات بھی اسی مسئلے پر جھگڑے کے بعد مشتعل ہوکر ملزم وارث نے اپنی والدہ ثریا کا گلا دبادیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ملزم والدہ کو قتل کرنے کے بعد گھر سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے رشتے دار کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم وارث کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتولہ ثریا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team