اسلام آباد(الصفوت نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔’فضل الرحمان مودی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، قانونی نوٹس بھیجیں گے‘ان کا کہنا تھا کہ ’مولانا فضل الرحمان انتخابات ہارنے پر ملک بھر میں گمراہ کن تقاریر اور بیانات سے نریندر مودی کے ایجنڈے کو پرموٹ کر رہے ہیں لہٰذا انہیں 15 دن کا نوٹس کر رہا ہوں جواب نہ آیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی، ہمارے پاس اتنے شواہد موجود ہیں کہ ان کو سزا ہو جائے گی‘۔اب وفاقی وزیر کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں ان سے جواب مانگا گیا ہے۔
اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا کے خلاف کارروائی صرف آزادی مارچ روکنے کی کوشش ہے اور ایسے اقدام سے اشتعال پیدا ہوگا جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے کا شوق پورا کرلے لیکن آزادی مارچ ضرور ہوگا۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ شہری حافظ احتشام نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، الیکشن کمیشن، مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیمرا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا احتجاج اور دھرنے کا اعلان سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس پر دیے گئے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی پریڈ گراؤنڈ کو اسلام آباد میں احتجاج کیلئے مختص کرنے کا حکم دے رکھا ہے، عوامی مقامات اور سڑکوں پر احتجاج آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا روکا جائے۔ ‘کچھ تحفظات دور ہوجائیں تو مولانا کے حکومت مخالف احتجاج میں شامل ہوجائیں گے’ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی مارچ اور مجوزہ دھرنے کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ (کل) بدھ کو مقدمے کی سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team