سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں جدہ کے قصر الاسلام میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت اور سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی تجویز منظور کر لی گئی۔کابینہ نے میڈیا اور پرنٹنگ سے وابستہ 19 شعبوں میں غیر ملکیوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔ ضوابط پر پورا اترنے والے غیر ملکی مطبوعہ مواد کے علاوہ طباعت سے پہلے کی خدمات فراہم کرسکتے ہیں، لائبریریاں قائم کرسکتے ہیں، رسم الخط ، پینٹنگ، فوٹو گرافی، مختصر فلمیں، ڈاکومنٹریز، مختلف ٹی وی چینلز کے لیے صحافتی مواد ،سنیما، تھیٹر، اسٹوڈیو خدمات، ڈسٹری بیوشن، سوشل میڈیا سے وابستہ مواد ،میڈیا سے متعلق مشورے اور اس شعبے سے متعلق دیگر کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔کابینہ نے واضح کیا ہے کہ میڈیا اور پرنٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ اتھارٹی کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) جلد اس حوالے سے تفصیلی ضوابط کا اعلان کرے گی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team