ٹورنٹو کینیڈا(الصفوت نیوز)پاکستانی نژاد اقرا خالد مسلسل دوسری بار کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئیں۔ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور سے تعلق رکھنے والی اقرا خالد کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر مسی سوگا شہر سے کامیاب ہوئی ہیں۔
کینیڈا کے گذشتہ انتخابات 2015 میں بھی وہ اس حلقے سے بھاری ووٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ 34 سالہ اقرا کی کامیابی پر ان کے آبائی علاقے کے لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، رحیم یار خان میں مقیم ان کے دادا فقیر محمد کا کہنا ہے کہ ’اللہ کا شکر ہے کہ وہ دوبارہ کامیاب ہوئی ہے، اقرا کا فون آیا تھا وہ حلف لے کر جلد پاکستان آئے گی‘۔ رکن پور میں اقرا کی مادرِ علمی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ اقرا ایک لائق طالب علم تھی اور اس نے بہت جدو جہد کی ہے،باقی طالبات بھی اسی طرح جدوجہد کرکے اعلیٰ مقام حاصل کر سکتی ہیں۔
اقرا خالد 20 نومبر 1985 کو رحیم یارخان کے نواحی علاقہ رکن پور میں پیدا ہوئیں ،اقرا خالد 2 بہنوں اور 2 بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ کینیڈا الیکشن: جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کامیاب لیکن سادہ اکثریت سے محروم انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول رکن پور سے حاصل کی بعد ازاں اپنے والد حافظ محمد خالد جو کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لائبریری کے چئیرمین تھے کے ساتھ لندن اور پھر بعد ازاں کینیڈا چلی گئیں اور اعلیٰ تعلیم وہیں حاصل کی۔ بطور کینیڈین رکن پارلیمنٹ انہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف اور روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی سمیت انسانی حقوق پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کی جب کہ کینیڈا میں پاکستانی طلبہ کی تعلیم کے حصول کیلئے بھی انہوں نے اہم خدمات انجام دی ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team