لاہور(الصفوت نیوزتازہ ترین) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل کومی نائیڈونے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازبلند کرنے کی یقیین دہانی کروا دی۔ وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، کومی نائیڈو نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق تنظیموں کے کام میں بھارتی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی گئی۔ کومی نائیڈو نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق تنظیموں کے کام میں بھارتی رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اُجاگرکرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردارکو سراہا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈونے یقیین دہانی کروائی کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازبلند کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کوعوام تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے طالبان سے آخری لمحے میں بات چیت یکطرفہ ختم کرنے پراظہارافسوس کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 27ستمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکریں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team