ٹوبہ ٹیک سنگھ(الصفوت نیوز /تازہ ترین )پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹوبہ ٹیکس سنگھ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ریلیف ٹرین اور انجن کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حادثہ ڈرائیورصغٖیرعباس کی نااہلی کے باعث پیش آیا، صغیرعباس مال گاڑی کا ڈرائیور تھا، مسافرٹرین چلانے لگا۔ترجمان ریلوے کے مطابق اے سی پارلر مسافروں کو ریلیف ٹرین سے روانہ کردیا گیا جبکہ اکانومی کلاس مسافروں کو متبادل ٹرین سے روانہ کیا جائے گا۔اس سے قبل رواں سال جولائی میں مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 84 افراد زخمی ہوئے تھے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبرایکسپریس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے9،9 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو پانچ لاکھ اور کم زخمی افراد کو 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team