General Assembly Seventy-third session Informal Briefing by the Secretary-General on his Priorities for 2019
نیویارک(الصفوت نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر پر بیان جاری کر دیا ہے، انتونیو گوٹیریس نے مقبوضہ جمّوں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کی صورت حال پر ان کی نظر ہے، اس سلسلے میں اپنا کردار اقوام متحدہ ادا کرتا رہے گا۔قبل ازیں، وزیر خارجہ شاہ محمود نے یو این سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔شاہ محمود نے کہا کہ بھارت نے 20 دن سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں ذرایع مواصلات پر پابندی عاید ہے، بھارتی اقدامات یو این قراردادوں، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، راہول گاندھی کو سری نگر ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تشویش ناک رپورٹس آ رہی ہیں، انسانی جان بچانے والی ادویات، خوراک کی شدید قلت ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو صورت حال پر کردار ادا کرنا ہوگا، نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team