اسلام آباد(الصفوت نیوز) ممتحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیئے جانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یواے ای کا دورہ منسوخ کر دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ شب یو اے ای کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن یو اے ای کی حکومت کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیئے کے بعد یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق چئیرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے اور مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، ایسے حالات میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کشمیری بہن بھائی محصور ہوں اور میں یو اے ای کا دورہ کروں۔انہوں نے بتایا کہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور تین بجے ہماری پرواز تھی لیکن مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد ہی یو اے ای جانا اور حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً دورہ منسوخ کیا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا،انوں نے کہا کہ نریندر مودی کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں ملوث ہے اور اپنے فیصلے سے یو اے ای کے سفیر کو آگاہ کر دیا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team