اسلام آباد (الصفوت نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد مظفرآباد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، امریکی صدر کا بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دینا مضحکہ خیز ہے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ایٹم بم سے زیادہ ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر کی عملی مدد نہ کی گئی تو ہزاروں لوگ موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد مظفرآباد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں بدترین جارحیت کررہا ہے، کسی کی بات سننے کو تیار نہیں۔امریکی صدر کا بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دینا مضحکہ خیز ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے، گزشتہ دو ہفتے سے کشمیری عوام گھروں میں قید ہیں، حکومت نے کیا کیا؟امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کو خود ہی توڑ دیا ہے، ہمیں بھی اسے پاؤں کی زنجیر بنانے کی بجائے بھارت کے منہ پر مارنا چاہیے، کشمیر کے بارے میں پالیسی بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team