لاہور(الصفوت نیوز)لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر چئیرمن پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر سمیت تمام ذمہ داران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق مطالبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کیا گیا ہے۔ایم پی اے عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پوری قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی نہ تو منصوبہ بندی کی اور نہ ہی قوم کو بہترین کھلاڑی دیے۔قرارداد کے متن میں درج ہے کہ شائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے لہذا ضروری ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ وزیراعظم بھی کھلاڑیوں کے حوالے سے انہیں ریلو کٹے قرار دے چکے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعلیٰ سطحی کمیشن اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ میچ سے قبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team