اسلام آباد(الصفوت نیوز تازہ ترین )دنیا بھر کے سیاحوں نے خیبرپختونخوا کی جانب رخ کردیا .اب تک دو ہزار دو سو سے زائد غیرملکی سیاحوں نے آن لائن ویزوں کیلئے درخواستیں بھیج دیں ہیں جس پر متعلقہ محکمہ جلد ازجلد کاروائی کررہی ہیں.، درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈفن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آنےکےخواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا، 175 ممالک سے درخواستیں نادرا کو موصول ہونے لگیں ہیں، 2249 سیاحوں نے آن لائن ویزا کے لیے درخواستیں دے دیں۔درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔دوسری جانب حکومت پاکستان کی طرف سے ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے ٹورازم کے فروغ کےلیے غیر ملکی سیاحوں کو آن لائن وزیر پالیسی پر عملدر آمد کرتے ہوئے فرانس سمیت یورپی ممالک میں آن لائن ویزے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں سیاحی مقامات سے لطف اندوز ہوں اوریہاں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔ بعد ازاں حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team