اولڈ ٹریفورڈ(الصفوت نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں شکست پر کھلاڑیوں پر برس پڑے۔ ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے، سرفراز احمد نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ بھول ہے۔سرفراز احمد نے تنبیہ کی کہ میں اکیلا نہیں جاؤں گا پھر اور لوگ بھی جائیں گے، سرفراز احمد بولتے رہے اور کھلاڑی سر جھکاتے سنتے رہے۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی کلاس لی، ڈریسنگ روم میں مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا ہوچکا اب آگے دیکھو اور اگلے چاروں میچز جیتو۔ کوچ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ اگلے چار میچز جیت کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا، تاہم بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی جس کی وجہ سے زیادہ اسکور بنا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی، روہت شرما کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team