اسلام آباد(الصفوت نیوز ) بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بھارت کی پاکستان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اتوار کے روز میران شاہ کے علاقے بویا میں پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمران پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کرنے لگے اس حوالے سے پی ٹی ایم کارکنان نے جھوٹی خبریں چلانا شروع کر دیں، پی ٹی ایم اور ان کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا گروپس پر پاک فوج اور ریاستِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے اور جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں۔
اب خبر آئی ہے کہ یہ پروپیگنڈہ کرنے والے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی چیک پوسٹ پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم نے جھوٹی مہم چلانا شروع کر دی ہے۔
پی ٹی ایم کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں اور پاک فوج اور پاکستان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،افغان میڈیا گروپس بھی اس مہم میں شامل ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے میران شاہ کے علاقے بویا میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر موجود جوانوں پر فائرنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اس وقت میران شاہ کے علاقے بویا میں موجود ہیں جہاں ایک سڑک پر موجود پاک فوج کی چیک پوسٹ پر محسن داوڑ نے نعرے بازی شروع کر دی جس میں ان کے ساتھی بھی شامل ہو گئے، ذرائع کے مطابق محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے اور انہوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی ایم کا سوشل میڈیا سیل بھی حرکت میں آ گیا ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ افغان سوشل میڈیا گروپس بھی پاک فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور اب خبر آئی ہے کہ یہ تمام سوشل میڈیا گروپس بھارت سے چلائے جا رہے ہیں اور بھارت پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ (بشکریہ اردو پوائنٹ )
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team