دوبئی(الصفوت نیوز تازہ ترین مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو گذشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے آئندہ چوبیس گھنٹے نہایت اہم قرار دے دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی کے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔ وہ اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہیں اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حالت انتہائی نازک ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے ان کے لیے بہت اہم ہیں۔ سابق صدر کے اہل خانہ نے قوم سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔طبیعت بگڑنے پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو دبئی امریکن اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بات چیت کرنے اور ملاقاتیں کرنے سے بھی روک دیا تھا۔خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف گذشتہ کافی عرصہ سے خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔جنوری کے مہینے میں سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی تھی ،حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ تب بھی ڈاکٹرز نے سانس لینے میں دشواری کے باعث سابق صدر کو بات چیت کرنے سے بھی روک دیا تھا۔ یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں طلب کیا گیا تھا جس کے بعد امکان ظاہر کیا گیا کہ سابق صدر یکم مئی کو پاکستان آئیں گے لیکن بعد ازاں ان کے خاندانی ذرائع نے ان کے پاکستان لوٹنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ جس کے بعد پرویز مشرف نے بھی پاکستان واپس آنے سے انکار کردیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team