کابل (الصفوت نیوز )افغان طالبان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ ان کا ایک وفد امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں ملاقات کرے گا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعے کی شب جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ پاکستان میں طالبان کی ایسی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی۔ طالبان نے یہ تردید پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کے بعد کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی حکام اور طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا۔ جمعے کو بعض پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان مجوزہ مذاکرات میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد میں موجودگی کے دوران آئی تھیں۔ زلمے خلیل زاد افغانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان، فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team