شادی کے لیے عمر کے حوالے سے قانون بنا دیا گیا ہے۔اب کوئی بھی 18 سال سے پہلے شادی نہیں کر سکے گا۔شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال مقرر کر دی گئی ہے تاہم اس سے قبل شادی کے لیے کم سے کم عمر 15سال مقرر کی گئی تھی جسے بڑھا کر اب 18 سال کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عبداللہ الشیخ کی زیر صدارت شوری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے اراکین نے کم عمری کے خلاف شادی کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
شوری کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر یحیان الثمان نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ شوری کونسل نے جو قانون منظور کیا اس میں شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اس نقطے پر بھی سب نے اتفاق کیا کہ ایسی لڑکیاں یا لڑکے جو شادی کے قابل نہیں ان کا زبردستی نکاح کروانا جرم تصور کیا جائے گا۔نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال قانون منظور کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزاؤں کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے پاکستان میں بھی شادی کے لیے لڑکے کی کم سے کم عمر 18 سال جب کہ لڑکی کی 16 سال ہے۔اسی حوالے سے لڑکیوں کی شادی کی عمر 16 کی بجائے 18 سال مقرر کرنے اور ڈپریشن کے حوالے سے سرکاری سطح پر آگاہی مہم چلانے کے مطالبے پر مبنی 2قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا ئی گئی تھیں ۔جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کم عمری کی شادی لڑکیوں کے حقوق کا اہم ترین معاملہ ہے، کم عمری کی شادی سے معاشرے میں بے شمار مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
کم عمری کی شادی سے لڑکیوں کی جسمانی، جذباتی اور تولیدی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ،کم عمری کی شادی کے نتیجے میں لڑکیاں اپنے بہت سے بنیادی حقوق سے محروم رہ جاتی ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team