خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اتوار کو ہونے والی خواتین کی پہلی سائیکل ریلی کو مذہبی جماعتوں کی مخالفت اور احتجاج کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پشاور میں سائیکل ریلی کا انعقاد خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم “زمونگ جوند” نے کیا تھا۔ زمونگ جوند کی سینیر ممبر وفاء وزیر نے ایک غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد خواتین کے لئے ایک مثبت سرگرمی فراہم کرنے کے ساتھ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبر پختون خوا کا عالمی سطح پر امیج بہتر بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ 30 سے 35 کے قریب سائیکلسٹ اس ریلی میں حصہ لینے والی تھیں جس میں اقلیتی برادری کی خواتین سمیت خواجہ سراؤں کی شرکت بھی متوقع تھی۔تاہم مذہبی جماعتوں نے اس ریلی کو روکنے کے لئے احتجاج کی کال دی، جس کے باعث ریلی کو ملتوی کرنا پڑا. مذھبی جماعت کے رہنماعبدالجلیل جان نے رابطے پربتایا ہے کہ پشتون روایات اور اسلامی اقداراس طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتیں کہ خواتین سڑکوں پر سائیکل چلاتی نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے لیے تعلیم کے حقوق پر توجہ دی جائے۔دوسری جانب خیبر پختون خوا کے ڈیریکٹوریٹ اسپورٹس کی جانب سے سائیکل ریس کے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے کسی بھی قسم کی خواتین سائیکل ریلی کا انعقاد نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کسی غیر سرکاری تنظیم کو ریلی کے انعقاد کی اجازت دی ہے.
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team