لندن(الصفوت نیوز)پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا کے مقبول ترین چیلنج ‘10 ایئر چیلینج‘ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی 10 سالہ آپ بیتی بیان کردی۔تفصیلات کے مطابق سوات کی گل مکئی پر 2009 میں اُس وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا جب وہ اسکول سے واپس گھر جارہی تھیں البتہ اب ملالہ لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں نہ صرف تعلیم حاصل کررہی ہیں بلکہ وہ لیکچرز بھی دیتی ہیں۔پاکستان کی بیٹی نے کو دیکھتے ہوئے اپنا ایک بلاگ تحریر کیا جس میں انہوں نے اپنی آپ بیتی بیان کی، ملالہ نے اس تحریر کا آغاز سوات کے حالات سے کیا۔ملالہ نے اپنے بلاگ کا لنگ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’جب میں نے 10 ایئر چیلنج دیکھا تو اپنے زندگی کے بارے میں سوچنا شروع کیا، اُس وقت میں عمر صرف 11 برس تھی مگر اب سب کچھ بہت بدل چکا ہے‘۔گل مکئی نے اس بلاگ میں 11 برس کی عمر سے اب تک کی آپ بیتی تحریر کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے میں 10 ایئر چیلنج دیکھ کر بہت محظوظ ہوئی، چالیس لاکھ سے زائد صارفین نے اپنی تصاویر اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جنہیں دیکھ کر میری بھی دس سالہ پرانی یادیں تازہ ہوگئیں جس وقت میں صرف 11 سال کی تھی‘۔ملالہ نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ’15 جنوری 2009 کو پوری وادی نے ریڈیو پر ایک خوفزدہ کردینے والا اعلان سنا جس میں طالبان کے مقامی رہنما نے ہدایت کی کہ لڑکیوں کا اسکول جانا اسلام کے خلاف ہے لہذا اب کوئی لڑکی اسکول نہیں جائے گی‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’میں 11 برس کی عمر میں اپنے مستقبل اور آزادی کے حوالے سے بہت فکر مند تھی کیونکہ مجھے لکھنے، پڑھنے اور سیکھنے کا شوق تھا، اسی وجہ سے میں نے اور والد نے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم جانتے تھے کہ پابندی کے خلاف بولے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہے، میں نے اس دوران ڈائری لکھی، آج بھی ان تحریروں کو پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ میں لڑکیوں کی آواز سُن رہی ہوں، اُن کی یادیں، شبہات، امید کا مجھے ابھی بھی احساس ہے اور یہی سوچ مجھے پوری دنیا خصوصاً پناہ گزین لڑکیوں میں محسوس ہوئی‘ْ‘14 جنوری 2009 کو میرے اسکول کا آخری روز تھا جبکہ آج 14 جنوری کو میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میرے لیکچز کے دوسرے حصے کی شروعات ہوئی، مجھے اندازہ ہے کہ بہت دور آچکی ہوں اور اس بات کی بھی خوشی ہے کہ میں اپنی کہانی بیان کرنے کے قابل ہوں البتہ یہ احساس آج بھی ہے کہ لاکھوں لڑکیاں ان ہی حالات سے گزر رہی ہیں جو میں نے 10 برس پہلے دیکھے‘۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team