پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں ڈیلی الاؤنسز ادا نہیں کیے گئے تو وہ ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیں گے ۔
ٹیم نے اپنے اس فیصلے سے ٹیم منیجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔
پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کراچی میں ایشین گیمز کے لیے ٹیم کے اعلان کے فوراً بعد ساتھی کھلاڑیوں کی موجودگی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انہیں پچھلے کئی ماہ سے ڈیلی الاؤنسز ادا نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔
اس کے باوجود وہ اب تک صبر کرتے آئے ہیں لیکن حکومت کواب سوچنا چاہیے کہ تمام کھلاڑی ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ہاکی کی آخری چیمپیئنز ٹرافی
آخری منٹ میں گول، پاکستان انڈیا میچ برابر
رضوان سینئر کا کہنا ہے کہ فی کھلاڑی یہ رقم آٹھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ اگر ان کے رکے ہوئے ڈیلی الاؤنسز ایشین گیمز سے پہلے ادا نہیں کیے گئے تو وہ ان کھیلوں میں حصہ نہیں لیں گے اور ان کے اس اقدام کو کسی طور بغاوت کا نام نہ دیا جائے۔
اس موقع پر موجود ٹیم کے دیگر دو کھلاڑیوں عمران بٹ اور شفقت رسول کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اس بارے میں متفقہ سوچ رکھے ہوئے ہیں۔
عمران بٹ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ کھلاڑیوں کا جو حق ہے اس سے انہیں محروم نہ رکھے۔ اگر کھلاڑیوں کو ان کے واجبات کی ادائیگی نہیں ہوتی تو وہ کس طرح گزر بسر کر سکتے ہیں۔
شفقت رسول کا کہنا ہے کہ ایک جانب کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنسز سے محروم رکھا گیا ہے تو دوسری جانب ٹیم میں شامل پی آئی اے سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑیوں کی تنخواہیں بھی رکی ہوئی ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ڈیلی الاؤنسز کھلاڑیوں کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے منظور کردہ بیس کروڑ روپے کی گرانٹ نگراں حکومت نے روک دی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے واجبات اور دیگر ادائیگیوں میں فیڈریشن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ( ریٹائرڈ ) خالد سجاد کھوکھر نے ایک بیان میں کھلاڑیوں کو یقین دلایا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز ہر قیمت پر ایشین گیمز سے قبل ادا کردیے جائیں گے۔
ایشین گیمز 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں شروع ہونے والے ہیں۔
پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ ایشین گیمز بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس میں گولڈ میڈل جیتنے کی صورت میں پاکستانی ہاکی ٹیم اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
غور طلب بات یہ ہے کہ ایک جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن سینئر کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز ادا کرنے میں مشکلات سے دوچار ہے اور دوسری جانب اس نے حال ہی میں جونیئر ٹیم کو کینیڈا کے دورے پر بھیجا تھا۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات کے سبب پاکستانی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ رولینٹ آلٹمینز کو ان کی تنخواہ ادا کرپارہی ہے یا نہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team