اسلام آباد:
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے این آر او عمران خان نے دیے تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے نہیں دیے اور تازہ ترین این آر او کلبھوشن کو دیا گیا۔
کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آئے تو کہا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا، جتنے این آر او عمران خان نے دیے تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے نہیں دیے، جہانگیر ترین، بی آر ٹی ، مالم جبہ ، بلین ٹری، چینی چوری پر این آراو دیا گیا،احسان اللہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا، احسان اللہ احسان کی رہائی کا جواب آج تک ایوان میں نہیں دیا گیا، وزیراعظم نے دہشت گردوں کی کبھی مخالفت نہیں کی، جن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں کو شہید کیا ان پر بات تک نہیں کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو پائلٹ پاکستان پر حملہ کرنے آیا اس کو چائے پلا دی اور واپس چھوڑ دیا، تازہ ترین این آر او کلبھوشن کو دیا گیا، سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیاجارہا ہے، نیب کا ادارہ غیر آئینی بن چکا ہے، ہمیں نئے احتساب ادارے کی طرف جانا ہوگا جو سب کا احتساب کرے گی، ایک نیا احتساب ادارہ بنائیں جو حکومت اور اپوزیشن دونوں کا احتساب کرے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team